Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim in a meeting with CEO Serena Hotel Aziz Bolani at his office, who visited Governor House Peshawar on Tuesday.

Serena
Date

پشاور-3جون 2025

سیرینا ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز بولانی نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی ہوٹل انڈسٹری کو درپیش چیلینجز سمیت خیبرپختونخوا صوبہ  میں عالمی معیار کے مطابق ہوٹلنگ کے شعبہ کی ترقی کیلئے دستیاب مواقع سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-
گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر پشاور سمیت پاکستان بھر میں سرینہ ہوٹل کے اعلی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی ترقی میں ہوٹلنگ کا شعبہ کلیدی کردار کا حامل ہے، خیبرپختونخوا اپنے پرفضا ماحول اور موسمیاتی اعتبار سے ہوٹل انڈسٹری کیلئے وسیع پرکشش مواقع رکھتا ہے- سیاحت کے فروغ کیلئے ہوٹلنگ کے شعبہ کی ترقی لازم ملزوم ہے، 
اس موقع پر عزیزبولانی نے گورنر کو سیرینا ہوٹل کی جانب سے جاری سماجی اور ثقافتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور مستقبل میں مشترکہ تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے عزیز بولانی کو گورنر ہاؤس کیجانب سے سوونئیر بھی پیش کیا-