
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 9 جون 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست شہید بھٹو اور پی پی پی کی میراث رہی ہے، عوام کو مشکل میں نہیں چھوڑیں گے. عوام کی بے لوث خدمت عبادت ہے اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز الحاج امام بخش چیئرمین دولت پور مونڈ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ، مونڈ والی پہنچے پر عوام علاقہ نے گورنر کا بھر پور استقبال کیا. تقریب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے بھی خطاب کیا. احمد کریم کنڈی نے امام بخش اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھا جائیگا. گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جسٹس فیض اللہ خان بھٹو شہید کے ساتھی تھے اور پی پی پی عوامی خدمت کی سیاست کے دوران علاقہ کی بڑی خدمت کی تھی. انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی خدمت پر یقین رکھتے ہیں. چشمہ لفٹ کینال ڈیرہ اور دامان کا دیرینہ مطالبہ تھا، انشاءاللہ اسی سال لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے ، ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ یارک کے قریب بن رہا ہے ، مرکز سے وابستہ ضلع کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے اور بیت جلد ان مسائل کو حل کیا جائیگا. گورنر نے چیئرمین الحاج امام بخش کا شکریہ ادا کیا. #