Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi distributes cheques amongst flood affected families of D.I Khan during a ceremony arranged by Faizan Global Relief Foundation

cheques
Date

ڈیرہ اسماعیل خان، 10 جون 2025
    ڈی آئی خان کے سیلاب متاثرین میں منگل کے روز فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر نے تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان کے 61 سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی امداد میں متحرک تنظیمیں اور مخیر حضرات کا کردار لائق ستائش ہے،گذشتہ سیلاب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ متاثرین سیلاب کی امداد پرفیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا مشکور ہوں،قدرتی آفات میں نجی امدادی اداروں کا کردار ہمیشہ سے قابل تعریف رہا ہے۔افسوس ہوتا ہے کہ ڈی آئی خان کے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔تقریب میں دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے ممبر الحاج یعفور رضا عطاری اور خیبرپختونخوا کے ذمہ دار سلیم عطاری نے بھی خطاب کیا۔#